دوستانہ میچ: برازیل ویمن فٹبال ٹیم کو 8 ریڈ کارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکہ نے برازیل کو دوستانہ میچ میں ایک گول سے شکست دے دی جبکہ ریفری کی طرف سے برازیلین ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو 8 ریڈ کارڈ دکھائے گئے ہیں۔
برازیل اور امریکہ کی ویمنز فٹبال ٹیموں کے درمیان فورٹالیزا میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ ایک غیرمعمولی اور ہنگامہ خیز مقابلے میں تبدیل ہوگیا۔
برازیل کی ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو مجموعی طور پر 8 ریڈ کارڈز دکھائے گئے جن میں 2 پلیئرز اور 4کوچنگ سٹاف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ میچ کے بعد بھی 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تاہم 55 ہزار تماشائیوں کے سامنے امریکہ نے برازیل کو ایک گول سے شکست دی۔
مزید پڑھیں:فٹبال کا عالمی میلہ آج سے سجے گا، رونالڈو اور میسی مرکز نگاہ ہونگے