لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کل سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان 

Jun 11, 2025 | 20:42:PM
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کل سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان 
کیپشن: لیڈی ہیلتھ ورکرز دھرنا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)سندھ کے بجٹ سے قبل ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کل سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ 

چیئرپرسن آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین بشریٰ آرائیں نے کہا ہے کہ ہم کل صبح 9 سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو پرائیویٹ ادارے کے ماتحت نہیں ہونے دیں گے ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کامستبقل تباہ نہیں ہونے دیں گے ۔

بشریٰ آرائیں نے کہاکہ سندھ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کراچی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں،ہمارا بجٹ والے روز بھی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ کے بعد ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ، روپیہ مزید کمزور ہو گیا