جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب

سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل

Jun 11, 2025 | 19:34:PM
جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا۔  آئینی بنچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں،اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا،اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت پالیسی فیصلہ بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ  کا قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ،ڈیٹا اینالسٹ تبدیل