پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ،ڈیٹا اینالسٹ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی+وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، قومی سلیکشن کمیٹی کے ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کر دیا ۔ڈیٹا اینالسٹ سلیکشن کے معاملات میں ووٹنگ نہیں کریگا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کرنے کی پابند ہو گی۔سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو فارغ کر دیا ہے۔حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ڈیٹا اینالسٹ سلیکشن کے معاملات میں ووٹنگ نہیں کریگا۔قومی سلیکشن کمیٹی متعلقہ فارمیٹ کے ہیڈ کوچ اور کپتان کے ساتھ مشاورت کی پابند ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے