موبائل فون صارفین کیلئے بری خبر، حکومت کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

Jun 11, 2024 | 21:57:PM
موبائل فون صارفین کیلئے بری خبر، حکومت کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے امپورٹڈ موبائل فون پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے اور پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کے علاوہ فنانس بل میں درآمدی موبائل فون پرجی ایس ٹی مزید بڑھانےکی بھی تجویز ہے،موبائل فون پر 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے،دوسری جانب اقتصادی کونسل نے 15 سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، وفاق 14 سو ارب روپے اور 100 ارب روپے سرکاری ونجی شراکت داری ہو گی۔ کونسل نے اجلاس میں 13ویں پانچ سالہ منصوبے پر تفصیلی غور کے بعد سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دیدی۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 3.6 فیصد، پانچ سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 تک 6 فیصد گروتھ ہوگی، آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطاً 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں :