ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل قلفی بیچنے والے پاکستانی کی ویڈیو وائرل

Jun 11, 2021 | 19:08:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل قلفی بیچنے والے پاکستانی کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل قلفی بیچنے والے پاکستانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک قلفی والے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔مختصر سی ویڈیو میں ، ایک ادھیڑ عمر کے قلفی والے شخص کو خوبصورت آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں قلفی والا گانے کی طرح گنگناکر قلفی بیچنے کی کوشش کررہا ہے اور قلفی والے کی اسی کوشش اور آواز کے شہزاد رائے مداح ہوگئے۔

شہزاد رائے نے ویڈیوپوسٹ کے کیپشن میں قلفی والے کو داد دیتے ہوئے لکھا ، واہ قلفی والے بھائی کیا بات ہے کھائے بغیر مزا آگیا۔گلوکار کی شیئر کی گئی ویڈیوسوشل میڈیا وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی بڑی تعداد نہ صرف دیکھ رہی ہے ۔
اسرا انعم نامی صارف نے لکھا ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آگئے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں موجود شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے بے پناہ مماثلت رکھتا ہے۔
انیس الرحمان نامی صارف نے لکھا عمران خان کے اقتدار میں انگریز پاکستان میں قلفی بیچنے پر مجبور۔ایک صارف نے ویڈیو میں موجود شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریٹائرمنٹ کے بعد قلفی بیچتے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے معروف کردار ترگت الپ کس ڈرامے میں نظر آئیں گے؟۔۔ ٹریلر ریلیز کردیا