ٹیکسلا میں نئے شادی شدہ جوڑے کو زبردستی زہر پلا دیا گیا، دولہا جاں بحق، دلہن کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹیکسلا میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کو زبردستی زہر پلا دیا گیا، دولہا زہر کے اثر سےجاں بحق ہو گیا۔ دلہن کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ زہریلا مشروب پینے سے دولہا ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ دلہن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو نئے شادی شدہ شوہر اور بیوی زہر کے اثر سے بے ہوش تھے۔
پولیس ٹیم کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دلہن کے گھر سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ نئے شادی شدہ دولہا اور دلہن کو زبردستی سسرال میں زہر پلا دینے کے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ ٹیکسلا میں درج کرلی گئی، 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان افضل اور مریم نے 3 ماہ قبل ٹیکسلا میں شادی کی تھی۔ یہ خاتون کی اپنی پسند کی شادی تھی اور ان کے قریبی عزیز اس شادی سے خوش نہیں تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے بہلا پھسلا کر دلہن کو دولہا کے ساتھ گھر پر بلایا اور زبردستی زہر پلا دیا جس سے ان دونوں کی حالت غیر ہو گئی۔ دولہا بعد میں ہسپتال منتقل کرنے کے دوران عطبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔