روس نے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )روس کی جانب سے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد عالمی توانائی کی منڈی میں سپلائی کا بحران مزید گہرا ہوگیا، جبکہ امریکا اور یورپ میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے اس فیصلے سے صنعتی ایندھن کی عالمی قلت میں اضافہ ہوا ہے۔ روس امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ڈیزل برآمد کنندہ ہے، اس لیے اس کی برآمدات رکنے سے عالمی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی برآمدات پہلے ہی یوکرینی ڈرون حملوں اور ملکی قلت کے باعث کم ہو رہی تھیں، جبکہ ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کے خدشات نے بھی عالمی منڈی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
امریکی ڈیزل فیوچر کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یورپ میں گیس آئل کا پریمیم تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ!
ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث برازیل، ترکی اور یورپی ممالک کو متبادل سپلائی کے لیے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات بجلی کی پیداوار، زراعت، ٹرانسپورٹ اور دیگر صنعتی شعبوں پر بھی مرتب ہوں گے۔