کسی بھی معاہدے پر عملدرآمد صرف باہمی بنیادوں پر ہی ممکن ہوگا،ایران کا دوٹوک اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاہدے پر عملدرآمد صرف باہمی بنیادوں پر ہی ممکن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےامریکی وزیرِخزانہ پرمعاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائدکرتےہوئےکہا کہ امریکی وزیرِ خزانہ مفاہمتی یادداشت کی دفعہ 9 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
انکاکہنا تھاکہ اگر ایک فریق معاہدےکی شرائط کی پاسداری نہیں کرتا تو دوسرے فریق سےمکمل عملدر آمد کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ آج عمان کا دورہ کریں گے،دورۂ عمان میں دوطرفہ تعلقات بات چیت اور آبنائے ہرمز اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایران کے ساتھ سیز فائر ختم ہو چکا ہے ، ٹرمپ کا آج شب پھر اعلان