یوٹیوب  نے اپنامقبول’’ٹرینڈنگ پیج‘‘ بند کرنے کااعلان کردیا

Jul 11, 2025 | 16:24:PM
یوٹیوب  نے اپنامقبول’’ٹرینڈنگ پیج‘‘ بند کرنے کااعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوٹیوب نے اپنے مقبول ٹرینڈنگ پیج کو بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
یوٹیوب نے اپنی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہےتاکہ ہر کمیونٹی کو اپنی پسند کے مطابق مقبول مواد دکھایا جا سکے۔
یوٹیوب کااس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے جب ٹرینڈنگ پیج بنایا گیا تھا تو کیا ٹرینڈ کر رہا ہےسمجھنا آسان تھا، چند ہی ویڈیوز ہر جگہ دیکھنے کو ملتی تھیں،لیکن آج کے دور میں مختلف کمیونٹیز اور مداحوں کے الگ الگ ذوق اور پسند ہے اس لیے اب کئی قسم کے مائیکرو ٹرینڈز بنائے جائیں گے۔
یوٹیوب اگلے چند ہفتوں میں ٹرینڈنگ پیج کو ختم کر کے صارفین کو مخصوص زمروں کے چارٹس کی طرف رہنمائی کرے گا جس میں ٹرینڈنگ میوزک ویڈیوز، ہفتہ وار پوڈکاسٹ شوز اور فلمی ٹریلرز شامل ہونگے، یوٹیوب کے مطابق وہ ویڈیوز کی پرسنلائزڈ ریکمنڈیشنز جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے پہلا باضابطہ ٹینڈر جاری
دوسری جانب ٹیکنالوجی ویب سائٹ کاکہناہےکہ یوٹیوب کی جانب سے نئی مونیٹائزیشن پالیسی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کئے جانے والے مواد اور بار بار پوسٹ کئے جانے والے مواد سے پیسے کمانے کو مشکل کیا جا سکتا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے یہ اقدام ان کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے خطرہ بن گیا ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔