5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے پہلا باضابطہ ٹینڈر جاری

Jul 11, 2025 | 14:55:PM
5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے پہلا باضابطہ ٹینڈر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کرتے ہوئے پہلاٹینڈرجاری کردیا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈرجاری کردیا ہے ،چینی کی درآمد کے لیےانٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سےکم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اوروفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے،حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمدشدہ چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نےچینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ بھی لازمی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دے دیا
واضح رہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وفاقی کابینہ نےگزشتہ ہفتے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔