وزیر اعظم کی بلوچستان میں بس مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت

Jul 11, 2025 | 09:55:AM
وزیر اعظم کی بلوچستان میں بس مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

مزید پڑھیں:قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے مسافر بسوں پر حملے،9 مسافر شہید