تجاوزات کیخلاف آپریشن تصادم میں بدل گیا

Jul 11, 2023 | 15:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا جس دوران انتطامیہ اور اہل علاقہ کے مابین شدید تصادم ہوا۔

اس دوران ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد طلب کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پی این ایس سی نے 2023 میں منافع کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

اطلاعات کے مطابق پتھراؤ سے خواتین سمیت متعدد شہری اور ایک ایف سی اہلکار بھی  زخمی ہوا جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سی ڈی اے حکام کے مطابق انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جن میں سیکٹر 16 بھی شامل ہے۔