پی این ایس سی نے 2023 میں منافع کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Jul 11, 2023 | 15:25:PM
پی این ایس سی نے 2023 میں منافع کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ایاز رانا)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  نے شپنگ کی تاریخ میں ریکار منافع حاصل کر لیا،سال 2023 کا مجموعی منافع 28 ارب رہنے کی توقع ہے۔

پی این ایس سی نے سال 2023 میں منافع کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، سال 2023 کے 9 ماہ میں تقریبا 24 ارب روپے کا منافع ہوا ،سال 2022 میں یہ منافع 5عشاریہ 6 ارب جبکہ 2021 میں محض سوا 2 ارب تھا،پی این ایس سی نے حکومت کو شئیر کی مد ایک ارب روپے ڈیویڈنٹ بھی دیا ہے۔

ریکار آمدنی کے بعد رواں سال چار جہازوں میں سے 2 جہازوں کی بینکوں کے قرضے کی مکمل ادائیگی کا بھی اعلان کر دیا  گیاہے،پی این ایس سی کے فلیٹ میں آئل ٹینکرز سمیت 12 جہاز موجود ہیں جس میں سے دو آئل ٹینکرز رواں برس اپنی بیس سالہ مدت مکمل کرلیں گے۔

ایم وی لاہور اور کوئٹہ کو رواں برس 20 سال مکمل ہوجائیں گے،پی این ایس سی بورڈ نے آئل ٹینکر لاہور کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے،آئل ٹینکر ایم وی لاہور کو فروخت کرنے کیلئے عالمی ٹینڈرز بھی جاری کردیا گیا ہےدوسرا آئل ٹینکر ایم وی کوئٹہ کو مکمل اوور ہالنگ کے بعد بیڑے میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے پرواز پکڑ لی،انٹربینک سے اہم خبر آ گئی

پی این ایس سی حکام کے مطابق  پی این ایس سی کارگو اور تیل کی مصنوعات کی زیادہ ہینڈلنگ کیلئے مزید آئل ٹیبکرز اور بلک کیرئر کی خریداری کرے گا،پیپرا رولز نے پی این ایس سی کو سکینڈ ہینڈ جہاز کی خریداری سے روک دیا ہے۔

ایم وی لاہور کی فروخت کے بعد جہاز کی خریداری پی این ایس سی کیلئے سردرد بن گئی ہے،نیا جہاز کا آرڈر اگر آج کریں تو وہ تین سے چار سال بعد ملے گا اگر جہاز کے بدلے فوری جہاز نہ لیا گیا تو پی این ایس کی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے ۔

پی این ایس سی پاکستان کی ضرورت کا 85 فیصد خام تیل پاکستان لاتا ہے،پی این ایس سی نے کے پی ٹی سے جہازمیںٹیننس برتھ کا بھی مطالبہ کردیا ہے،ماضی میں کے پی ٹی کے پاس مینٹیننس برتھ تھی جسے ختم کر دیا گیا تھا۔

چیئرمین پی این ایس سی نے جہازوں کی خریداری کیلئے رواں ماہ چین کا بھی دورہ کر رہے ہیں،چیئرمین پی این ایس سی دورے میں آئل ٹینکر سمیت کنٹینر جہاز کی خریداری پر بھی بات چیت کریں گے۔