لاہورمیں آوارہ کتوں کا راج۔۔بچے کو کاٹ کر ماردیا

Jul 11, 2021 | 11:26:AM
لاہورمیں آوارہ کتوں کا راج۔۔بچے کو کاٹ کر ماردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے  لیاقت آباد میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں واقع یاسمین پارک میں پیش آیا۔ آوارہ کتے نے متوفی بلال کو گردن پر کاٹا تھا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔متوفی بچے کے والد کے مطابق بچے کی ہلاکت آوارہ کتے کے کاٹنے سے ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 6 سالہ بلال کو گلی میں کھیلتے ہوئے کتے نے گردن سے دبوچ کر بری طرح زخمی کر دیا، ہسپتال لے جاتے ہوئے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

کمشنر لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن  سے رپورٹ طلب کر لی۔