تبدیلی سرکارکا ہروعدہ جھوٹا،کٹھ پتلی راج کاخاتمہ، عوامی راج قائم کرینگے ،بلاول بھٹو

Jan 11, 2021 | 20:10:PM
تبدیلی سرکارکا ہروعدہ جھوٹا،کٹھ پتلی راج کاخاتمہ، عوامی راج قائم کرینگے ،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہنا ہے کہ تبدیلی والے منافق اوردھوکے بازہیں،تبدیلی سرکارکاہروعدہ دھوکانکلا،کٹھ پتلی راج کاخاتمہ کرکے عوامی راج قائم کریں گے،ہم کسی کٹھ پتلی کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مچھ کے متاثرین لاشوں کیساتھ احتجاج کررہے تھے،عمران خان نے شہیدوں کے لواحقین کوبلیک میلرکہا،وزیراعظم لواحقین کے پاس نہیں گئے اپنے پاس بلانابزدلی ہے،عمران خان ہزارہ برادری کوانصاف نہیں دلاسکے۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ عمران خان نے ثابت کیانئے پاکستان میں جینامہنگا،خون سستاہے،ہمیں عوام کوانصاف دلواناہوگا،نااہل حکومت کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی ہے،اس ملک میں آٹا،چینی، گیس،بجلی سب کچھ مہنگاہوچکاہے، گروتھ ریٹ پاکستان کا منفی میں چلاگیا جو پاکستان میں تاریخ میں پہلے ہوا، پاکستان کا گروتھ ریٹ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہے ،پاکستان میں افغانستان اوربنگلہ دیش سے بھی زیادہ مہنگائی ہے،سلیکٹڈ کومعیشت چلانے کانہیں پتہ،عوام تاریخی مہنگائی اورغربت کاسامناکررہے ہیں،عمران خان کا پورا ٹولا نالائق، کرپٹ ہے اس لئے ان سے یہ ملک نہیں چلایا جاسکتا ،نااہل حکومت نے پاکستان کواندھیروں میں دھکیل دیاہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کاوعدہ کیاتھا،موجودہ حکومت نے عوام کوروزگار دینے کی بجائے بےروزگارکیااور لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے ، موجودہ دورحکومت میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے، جب تک تمام پاکستانی کیلئے ایک قانون نہیں ہوگااسطرح چلتارہے گا،ٹرانسپیرنسی نے موجودہ حکومت کوسب سے کرپٹ قراردیا،عمران خان آپ کے حقوق پرڈاکاڈالنے کی کوشش کررہاہے،کٹھ پتلی حکومت آپ کے حقوق پرڈاکاڈالناچاہتی ہے،نالائق اورنااہل حکومت نے آپ کوسی پیک منصوبے سے محروم رکھا،ہم پوری زندگی فاٹاکیلئے جدوجہدکرتے رہے،ہم فاٹاکوپختونخوامیں ضم کررہے تھے،انہوں نے پختونخوا کوفاٹا میں ضم کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے،شہادت قبول کی،آج ملک میں صحافت آزاد ہے اورنہ ہی سیاست آزاد ہے،آج پاکستان مشکل میں ہے لیکن ہمارا مستقبل روشن ہے، پاکستان بچانے کیلئے ہمیں ملکرجدوجہد کرناہوگی،بلاول بھٹوکے میرے ووٹ پہ ڈاکا نامنظورکے نعرے۔
دہشتگردوں نے اے پی ایس میں معصوم بچوں کونشانہ بنایا،حکومت اے پی ایس کے لواحقین کوانصاف نہیں دلاسکی،بلاول بھٹو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بزدل نے اے پی ایس کے قاتلوں کوبھاگنے کی اجازت دی،عمران خان نے ہمیشہ بزدلی دکھائی۔