پولیس میں احتساب کے نئے دور کا آغاز ،وزیر اعلیٰ نے ’’مریم کا انصاف پروجیکٹ ‘‘لا نچ کر دیا

Feb 11, 2026 | 15:47:PM
 پولیس میں احتساب کے نئے دور کا آغاز ،وزیر اعلیٰ نے ’’مریم کا انصاف پروجیکٹ ‘‘لا نچ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )پولیس میں احتساب اور اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ۔۔۔ وزیر اعلی نے مریم کا انصاف پروجیکٹ لاونچ کر دیا۔
مریم کا انصاف پنجاب پولیس میں احتساب کا بڑا آپریشن ثابت ہو گا،58 ہزار سے زائد شکایات کے بعد پولیس نظام میں ہنگامی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ناقص تفتیش اور مقدمات میں تاخیر پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہو گی،پولیس افسران کی جوابدہی کے لیے نیا سخت احتسابی نظام تشکیل دیا جائے گا ۔
شہریوں سے بدسلوکی اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا میکانزم بھی تیار کرلیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:مردوں کے بھیس میں افغان لڑکی گرفتار،اہم راز فاش ہوگیا

تمام آپریشنز کی ویڈیو ریکارڈنگ لازمی ہوگی ،گرفتاری اور چھاپوں کے ایس او پیز دوبارہ تیار، اختیارات کا غلط استعمال روکا جائے گا۔
شکایات کے فوری ازالے کے لیے گزیٹڈ افسر براہ راست ذمہ دار ہوگا،دو سالہ ریکارڈ کی چھان بین، کارکردگی کی بنیاد پر کارروائی متوقع ہے ۔