وزیراعظم نے سولر ریگولیشنز کا نوٹس لے لیا، پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

Feb 11, 2026 | 14:30:PM
وزیراعظم نے سولر ریگولیشنز کا نوٹس لے لیا، پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین  کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فوراً نظر ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔

یہ بھی پڑھیں:2025ء میں خلیجی ممالک سے 38 ہزار پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا پر بلایا گیا اعلی سطح کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔