تھانوں اور ناکوں پر پبلک ڈیلنگ افسران واہلکاروں کو باڈی کیمرے کی تنصیب ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) پولیس کا رویہ بہتر بنانے کے لئے تھانوں اور ناکوں پر پبلک ڈیلنگ افسران واہلکاروں کو باڈی کیمرے کی تنصیب ہوگی۔
وزیراعلی مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو باڈی کیمروں کی تنصیب کا ٹاسک دے دیا۔
وزیراعلی نے پنجاب آئی جی پنجاب سے اصلاحات کی پہلی میٹنگ میں کیمیونٹی پولیسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئےورکنگ کاحکم دیا۔
تھانوں میں سنتری۔محرر اورایس ایچ اوز کو بھی کیمرے لگائے جائیں گے۔
ناکوں پر تعینات تمام اہلکاروں کو بھی باڈی کیم کی تنصیب کی جائےگی۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے لئے 14ہزار باڈی کیم خریدے جائیں گے۔
موٹرمانیٹرنگ کے لئے تمام باڈی کیم سیف سٹیز کےساتھ منسلک ہونگے۔
آئی جی پنجاب کی ڈیمانڈ پر وزیراعلی نےباڈی کیم کی خریداری کےلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز دینے کی حامی بھر لی۔
فنڈز کے اجراکےبعد پنجاب پولیس کےلئے باڈی کیمروں کی خریداری شروع کر دیا جائےگی۔