لوئر دیر، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Feb 11, 2024 | 17:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاروق احمد) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں مچھلیاں پکڑنے والا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔