پی ایس ایل 9، نسیم شاہ کے بھائیوں کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

Feb 11, 2024 | 11:19:AM
پی ایس ایل 9، نسیم شاہ کے بھائیوں کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کی اصل کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 9(پی ایس ایل)  کے شروع ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں جبکہ دنیا بھر کے کرکٹ دیوانے لیگ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ایسے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ  مائیک ہیسن نے نسیم شاہ کے بھائیوں کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کی وجہ کا انکشاف کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ فرنچائز کیلئے تینوں بھائیوں کا انتخاب محض ایک کرکٹنگ فیصلہ تھا، تینوں بالرز مختلف ہیں لیکن انکی ایک ٹیم میں موجودگی ہمیں فائدہ پہنچائے گی،انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حنین شاہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ انڈر-19 ورلڈکپ میں عبید شاہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کیلئے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔مائیک نے ہیسن نے مزید کہا کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ساتھ بالنگ کرواتے ہوئے دیکھنا دلچسپ لمحہ ہوگا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ فرنچائز میں شمولیت پر کہا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ڈومیسٹک اور انڈر-19 ٹیم میں پرفارمنس دیکر جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ میری وجہ سے اسکواڈ میں منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 9 کے اینتھم کا ٹیزر جاری