عورت کا بڑا دشمن کون؟ اداکارہ صدف کنول کا اہم انکشاف

Feb 11, 2022 | 19:26:PM
صدف کنول، اتفاق، عورت ہی عورت، دشمن،
کیپشن: اداکارہ صدف کنول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل صدف کنول اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے۔
معروف شوبز جوڑی ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے نجی ٹی وی کے شو میں ایک ساتھ شرکت کی۔ شو کے میزبان شہزاد اقبال نے صدف کنول سے پوچھا کہ’کیا وہ اس مشہور کہاوت سے اتفاق کرتی ہیں کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے؟‘۔جواباََ صدف کنول نے کہا کہ جی وہ بالکل اس کہاوت سے اتفاق کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کہاوت فیشن انڈسٹری میں بھی پوری اترتی ہے کیونکہ وہاں خواتین کی بہتات ہے‘۔
ا±نہوں نے کہا کہ’وہ فوزیہ امام اور مشک کلیم کو اپنے مدِ مقابل نہیں سمجھتیں‘۔شو کے سیشن 500 کی دوڑ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’40 سے50 فیصد میاں بیوی ایک دوسرے کا موبائل فون چیک کرتے ہیں‘۔صدف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ’ایسی سائکو خواتین ویسے کم ہی ہوتی ہیں جو شوہر کا موبائل فون چیک کرتے ہیں‘۔جبکہ شہروز نے اس حوالے سے مزید کہا کہ’ان کے خیال میں میاں بیوی دونوں ہی ایک دوسرے کا فون چیک کرتے ہیں لیکن دونوں میں سے جو زیادہ مشکوک لگتا ہو تو اس کا فون چیک ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی کا بیان بھی سامنے آگیا