راولا کوٹ؛ ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4افرادکی ڈیڈ باڈیز ریکور ،5 لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مسعود گردیزی)راولاکوٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق خاتون سمیت 4افرادکی ڈیڈ باڈیز ریکور کر لی گئیں جبکہ 5ابھی تک لاپتہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پلندری کاکہنا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت پانچ مسافر زخمی ہوئے ،ریسکیو آپریشن میں 1122پلندری اور راولپنڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا ، تاہم اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا ،کل کےآپریشن میں پاکستان نیوی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔راولاکوٹ حادثے کا شکار مسافر وین کو بھی دریا سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہزاروں فٹ بلندی پر پیراشوٹ طیارے میں پھنس گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری