سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے’’فلائی جناح‘‘ کی کراچی کیلئے پہلی پرواز روانہ

Dec 11, 2025 | 20:55:PM
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل ہو گئے ہیں،سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کے تعاون سے یہ ائیرپورٹ پاکستان کا پہلا نجی شعبے کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہے۔سیالکوٹ کی تاجر برادری کا عہد اس خطے میں فضائی آپریشن کو نئی سمت دینے کا سبب بنا۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے’’فلائی جناح‘‘ کی کراچی کیلئے پہلی پرواز روانہ  ہوئی۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائی جناح کی کراچی کیلئے پہلی پرواز روانہ ہوئی،سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائی جناح کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ سے فلائی جناح کی کراچی کیلئے 4 ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے ہوا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پہلی پرواز پر چیئرمین سیال اور سی ای او فلائی جناح نے کراچی کا سفر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ  اور  کراچی فضائی روٹ ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،سیالکوٹ کی کامیابی میں تمام ڈائریکٹرز، اداروں، اور ملازمین کی کاوشیں شامل ہیں،سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی کے سفر سمیٹے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی  ترکمانستان کے صدر سے ملاقات ،مستقل غیرجانبداری کی30 ویں سالگرہ پر مبارکباد