پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر 9‘‘ جاری

Dec 11, 2025 | 19:02:PM
پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر 9‘‘ جاری
کیپشن: پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر 9‘‘ جاری
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر نائن‘‘ جاری ہے،مشق 28 نومبر سے 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتے کی مشق کا مقصد باہمی رابطہ اور آپریشنل ہم آہنگی میں اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے،تقریب میں چین کے سینئر حکام نے خصوصی شرکت کی،،چیف آف جنرل سٹاف پاکستان آرمی نےبطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ 

مہمانوں کو مشق کی نوعیت، مقاصد اور طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی،شرکا نے انسدادِ دہشت گردی کی مختلف ڈرلز کا مشاہدہ کیا،پاک فوج اور پی ایل اے کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ واریئر نائن مشق پاکستان اور چین کے مضبوط دفاعی تعاون کا واضح مظہر ہے،دونوں ممالک کی افواج نےخطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بھگوڑے عادل راجہ نے جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگ لی