نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ہدایتکارہ سنگیتا

 میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے قانونی کارروائی کی جائے، انصاف نہ ملا توپاکستان چھوڑجاؤں گی

Dec 11, 2025 | 11:34:AM
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ہدایتکارہ سنگیتا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ واداکارہ سنگیتانےنامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

 لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا نے بتایا کہ میں ڈرامہ ،بلھے شاہ ، بنا رہی ہوں،ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو دھمکایا اور ہراساں کیا۔

ادکارہ سنگیتا نے کہاکہ مجھے  50 سال ہو گئے ہیں اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے، کچھ لوگوں نے اسلحے کے زور پر میری ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، اداکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک سیٹ پر یر غمال بنائے رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شیرا کوٹ تھانے میں مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے،ڈرامے میں نعمان اعجاز بھی تھے لیکن انہوں نے اس صورتحال کی وجہ سے کام نہیں کیا۔

معروف ہدایتکار سید نور نے اس موقع پر شکوہ کیا کہ ہم لوگوں کو انٹرٹینمنٹ دیتے ہیں اور ہمیں کیا مل رہا ہے،میری بیوی صائمہ کو ہراساں کیا گیا، اس نے بہادری سے مقابلہ کیا،ہماری فلم انڈسٹری اپنی جنگ لڑ رہی ہے، اگر آئندہ کوئی واقعہ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔

سید نور نے کہا کہ پہلے لوگ ہمیں شوٹنگ نہیں کرنے دیتے تھے اب کالے کوٹ والے تنگ کر رہے ہیں۔

سنگیتا نے کہا کہ ڈرامے کو میرے شوہر طارق میندرو پروڈیوس کر رہیں ہیں ، میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس پر قانونی کارروائی کی جائے،  اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں پاکستان چھوڑ کے چلی جاؤں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل،مداحوں کے دلچسپ تبصرے
 پریس کانفرنس میں معروف ہدایتکار سید نور،مصنف پرویز کلیم، اداکار کامران مجاہد، ڈائریکٹر ندیم چیمہ، اداکار علی انجم،طلعت شاہ،عمران احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔