ڈاکٹر ارشد محمود کو  اہم وفاقی وزیر کی شکایت پرہٹایا گیا،24 نیوز وجوہات سامنے لے آیا 

Dec 11, 2021 | 21:17:PM
سیکرٹری، پیٹرولیم، ڈاکٹر، ارشد محمود
کیپشن: سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو  ایک اہم وفاقی وزیر کی شکایت پرہٹایا گیا۔ 24 نیوز وجوہات سامنے لے آیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور ڈاکٹر ارشد محمود کے درمیان ایک اجلاس کے دوران جھڑپ ہوئی تھی ،وفاقی وزیر نے وزیر اعظم سے سیکرٹری کی شکایت کی تھی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے ،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری پیٹرولیم کو چھٹی کے روز عہدے سے ہٹانے کا نوٹفکیشن جاری کیا۔ڈاکٹر ارشد محمود 7 ماہ سے بھی کم عرصے سیکرٹری پیٹرولیم کے عہدے پر رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی کی وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیکرٹری پیٹرولیم کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔وزیراعظم بھی سیکرٹری پٹرولیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فٹبالر میسی کی اہلیہ نے گھر کی ویڈیو  شئیر کردی۔۔سوشل میڈیا پر دھوم