معروف فٹبالر میسی کی اہلیہ نے گھر کی ویڈیو  شئیر کردی۔۔سوشل میڈیا پر دھوم

Dec 11, 2021 | 19:50:PM
فٹبالر، میسی، گھر، بچوں
کیپشن: معروف فٹبالر میسی گھر میں بچوں کیساتھ فٹبال کھیل رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی گراؤنڈ میں ہوں یا گھر پر ہوں انکی فٹ بال سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ گھر میں بھی فارغ وقت کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ  فٹ بال کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے انکی فیملی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

العربیہ چینل نے ٹویٹر  پر ارجنٹائن کے فٹ بال سپر سٹار لیونل میسی کی اہلیہ کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو  جاری کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میسی اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ گھر میں فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو میسی کے شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بالی ووڈ کے معروف مسلمان فلمساز  کا ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ