اللہ اکبر۔۔جانوروں کی رلا دینے والی تصاویر۔۔عوام کا چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ 

Dec 11, 2021 | 18:14:PM
چڑیا گھر، تصاویر ، جانوروں
کیپشن: جانوروں کی رلا دینے والی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تمام چڑیا گھروں کی حالت نہایت ہی قابل رحم ہے، اس بات کا اندازہ  حال ہی ٹویٹر پر شئیر کی گئی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے ، ان تصویروں کو دیکھ کر ہر شہری پریشان ہے، لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چڑیا گھروں میں موجود جانوروں کی انتہائی بری حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت سخت اقدامات اٹھائے اور اس حوالے سے مناسب لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:5 ہزار کی شرط۔۔۔کبریٰ خان کے دوست نے ایسی حرکت کردی، اداکارہ منہ دیکھتی رہ گئیں

جے بی صارف کی جانب سے ٹویٹر  پر جاری کی گئی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ اطلاعات کے مطابق یہ کراچی چڑیا گھر ہے۔یہ جرم ہے۔ تمام چڑیا گھر کو ہر جگہ ختم کر دیں۔ 
اس نے واقعی میری آنکھیں نم کر دیں۔صارف نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ براہ کرم پاکستان میں تمام چڑیا گھر بند کر دیں #Free Animals انہیں قدرتی رہائش گاہ میں بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں طوفان نے تباہی مچادی ۔۔50افراد ہلاک