امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ۔۔100افراد ہلاک

Dec 11, 2021 | 17:19:PM
امریکا میں طوفان
کیپشن: امریکا میں طوفان کے باعث ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی کئی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ۔جس کے باعث صرف امریکی ریاست کینٹیکی میں پچاس کے قریب افرادہوگئے ۔مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب ہے۔
امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز کےمطابق امریکی ریاست کنٹیکی میں طوفان کے باعث ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے کم از کم پچاس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کینٹکی کے گورنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کینٹیکی تاریخ میں سب سے شدید طوفان آیا۔ہمیں پچاس کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔دوسو میل کی رفتار سے آنیوالے طوفانی بگولوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی ہے ۔گورنر کے مطابق ایک فیکٹری میں طوفان کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔دو سومیل کی رفتار سے چلنے والے ٹارنیڈو طوفان نے امریکا کی کئی ریاستوں میں تباہی مچارکھی ہے ۔جوچیز ات بگولوں کو زد میں آءی تباہ ہو کر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔امریکی بحریہ کے کمانڈر نوکری سے فارغ