ایشزسیریز ۔۔ کمنٹیٹر نے  بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Dec 11, 2021 | 11:18:AM
بابر اعظم ، تعریف
کیپشن: بابر اعظم ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر ہوا تو کمنٹیٹر نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ ۔۔آسٹریلیا کی نو وکٹوں سے جیت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بابراعظم سے متعلق آسٹریلوی کمنیٹیٹرز کی گفتگو کا کلپ شیئر کیا۔کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کیری او کیف کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹیٹر کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو بابراعظم بہت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بابراعظم کا نام لیا جاتا ہے تو کیری کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔جس پر کیری نے کہا کہ میں بابراعظم کی 20 گیندوں پر صفر رن بھی ضرور دیکھوں گا اور کہوں گا کہ یہ ایک بہترین ناک(knock) تھا۔ کیا بہترین اور اسٹائلش صفر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟سارو گنگولی نے وجہ بتا دی