کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟سارو گنگولی نے وجہ بتا دی 

Dec 10, 2021 | 15:07:PM
ویرات کوہلی ، استعفی
کیپشن: ویرات کوہلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کے بعدون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔اس حوالے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے کہاکہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے جس کے بعد سلیکٹرز کو وائٹ بال فارمیٹ میں دو الگ الگ کپتان رکھنا مناسب نہیں لگا اور اسی بنا پر کوہلی سے ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی واپس لی گئی۔
سارو گنگولی نے مزید کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے ہی پاس رہے گی جس سے ذاتی طور پر کوہلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویرات کوہلی کی شاندار شراکت داری پر ان کے مشکور ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے بعد روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی