لنکا پریمئیر لیگ، آفریدی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Dec 11, 2020 | 00:22:AM
 لنکا پریمئیر لیگ، آفریدی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محمد عامر کی شاندار بولنگ، گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے کینڈی ٹسکرز کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ کینڈی ٹسکرز کو 9وکٹوں سے شکست۔گال گلیڈی ایٹرز نے کینڈی ٹسکرز کی جانب سے دیا گیا 127رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا، دنوشکا گنا تھیلاکا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66گیندوں پر4چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 94رنز بنائے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کینڈی ٹسکرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126رنز بنائے تھے۔ٹسکرز کی پوری ٹیم 20 اوور کھیلنے سے قبل ہی آﺅٹ ہوگئی تھی۔کینڈی ٹسکرز کی جانب سے مینڈس نے 68رنز بنائے،گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان فاسٹ باولر محمد عامر نے 4اوورز میں 11رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔شاندار بیٹنگ پر دنوشکا گنا تھیلاکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔