متحدہ عرب امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر فیس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر فیس عائد کردی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات حکام کا بتانا ہےکہ تجارتی طور پر موسیقی چلانے کیلئے دسمبر سے لائسنس فیس لاگو ہوگی اور فیس کا اطلاق کیفے، ہوٹلز اور مالز سمیت دیگرتجارتی مقامات پر ہوگا۔
حکام کے مطابق میوزک لائسنس کی مدت ایک سال ہوگی، ہرسال تجدید کرانا ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے، سرکاری ادارے اور غیر تجارتی تقریبات فیس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
حکام کا بتانا ہےکہ نیا نظام گلوکاروں کےکاپی رائٹ حقوق کے تحفظ کیلئے متعارف کرایا گیاہے، میوزک لائسنس کے بغیر موسیقی چلانے پر کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل ہوگئی