ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں جاں بحق خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

Aug 11, 2026 | 19:18:PM
ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں جاں بحق خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچودھری) ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں جاں بحق دونوں خواتین کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹس میں دونوں پر تشدد ثابت نہیں ہوا ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکیوں کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے۔ انمول اور آمنہ کے دل کلاٹس سے بھرپور تھے۔ دونوں کے جگر، گردے، معدہ مکمل طور پر صحت مند پائے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم ہلاکت کے دو دن بعد کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے بورڈ کے تمام ارکان کی حتمی رائے پر نتائج مکمل کرلیے گئے ۔دوران پوسٹ مارٹم دونوں کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا ۔موت کی حتمی وجوہات کے لیے خون اور جسمانی اعضاء کے نمونے ہسٹوپتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹرین کی تاخیر،عدالت کاریلویز کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم