ٹرین کی تاخیر،عدالت کاریلویز کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Aug 11, 2026 | 19:13:PM
ٹرین کی تاخیر،عدالت کاریلویز کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز) کنزیومر کورٹ جنوبی نے گھوٹکی سے کراچی جانے والی خیبر میل کی تاخیر پر پاکستان ریلوے کو 50 ہزا روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ریل گاڑی تاخیر سے روانہ ہونے کے معاملہ پر  عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ایاز چاچڑ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 25 جنوری 2025 کو گھوٹکی سے کراچی کیلئے خیبر میل کا ٹکٹ بک کرایا تھا، کراچی سٹیشن پر  گاڑی صبح 6 بجکر 40 کے بجائے 10 بج کر 45 منٹ پر پہنچی۔

ایاز چاچڑ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ گاڑی کے تاخیر سے پہنچنے سےذہنی کوفت ہوئی، تاخیر سے درخواست گزار کے طے شدہ معاملات متاثر ہوئے،پاکستان ریلوے نے وعدہ خلافی کی ہے، 50 لاکھ ہرجانہ دلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب