لاہور ہائیکورٹ کے 10 نامزد ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا 

Aug 11, 2026 | 18:32:PM
لاہور ہائیکورٹ کے 10 نامزد ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا 
کیپشن: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نامزد ایڈیشنل ججز سے حلف لے رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کے 10 نامزد ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے  10 نامزد  ایڈیشنل ججز سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ججز کی تقریب حلف برداری میں ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس محمد وحید خان ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری نواز حسین ،  پراسیکیوٹر جنرل  عرفان صادق تارڑ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان  نے شرکت کی۔

سینئرقانون دان محمد محسن ورک ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ،ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر، شاہد نواب چیمہ ،عمران عباس  ساہی ،  عمر فاروق ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار امیر حمزہ ڈوگر سمیت وکلا کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، حلف اٹھانے  والے ایڈیشنل ججز کے اہل خانہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

حلف اٹھانے والوں میں  جسٹس غلام سرور نہنگ ،جسٹس محمد اجمل خان زاہد، جسٹس امیر عجم ملک ،جسٹس شیریں عمران  ، جسٹس اسد علی باجوہ ،جسٹس محمد امجد پرویز شامل ہیں، دیگر ججز میں جسٹس خالد بن عزیز ،جسٹس منور اقبال دوگل  ، جسٹس سید فرہاد علی  شاہ ، جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ  شامل ہیں۔

جسٹس طارق محمود باجوہ نے بھی مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نئے تعینات ہونے والے ججز کو مبارکباد دی۔

دس ججز کی حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد  بڑھ کر پچاس ہوگئی،دس ججز کی حلف برداری کے بعد ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد کم ہوکر دس رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سستا گھر خریدنے کے خواہشمند افرادکیلئےبڑی خوشخبری