27 ستمبر کو عوام نکلے گی، نوجوان نکلیں گے؛سہیل آفریدی
ہم صحت پر سیاست نہیں کرتے؛ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک دیکھی ہے،27 ستمبر کو عوام نکلے گی، نوجوان نکلیں گےان کو اس بار کوئی نہیں روک سکے گا ، میں بھی نہیں روک سکوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم صحت پر سیاست نہیں کرتے عمران خان نے کبھی صحت کے حوالے سے بات نہیں کی،نواز شریف کے جب پلیٹلیٹس جعلی گرے تھے تب بھی ہم نے ان کے ساتھ ہمدردی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے کل کو ان کے ساتھ ہو گا،بانی کی صحت کے حوالے سے صحافی خبر بتا رہے ہیں،ہمیں تشویش ہے بانی کی صحت کے حوالے سے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک دیکھی ہے،آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی سے لاہور آنیوالی عوام ایکسپریس جیابگا سٹیشن کے قریب ڈی ریل