راولپنڈی؛فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشت گرد سے متعلق انکشافات سامنے آگئے

Aug 11, 2026 | 18:15:PM
راولپنڈی؛فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشت گرد سے متعلق انکشافات سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)مال روڈ راولپنڈی  میں فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشتگرد   محمد حسین کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے۔ 

ذرائع کے مطابق شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد حسین پی ٹی آئی کا سرگرم  کارکن تھا،ہلاک دہشتگرد محمد حسین  جماعت کی جملہ قیادت  سے  مسلسل رابطے میں رہتے ہوئےان کی ہدایات پر عمل کرتا تھا۔

 احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد محمد حسین اشتعال انگیز ی ، پتھراؤ اور فائرنگ بھی ملوث رہا،احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد محمد حسین سیکیورٹی فورسز کو اسلحہ کے ذریعہ  نشانہ بناتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد  محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :   پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک