نیشنل کپ:PCB نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

Aug 11, 2026 | 09:09:AM
نیشنل کپ:PCB نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 5 رکنی کمنٹری پینل میں سابق قومی کپتان سلمان بٹ، علی یونس، طارق سعید، ایمن انور اور راجا اسد شامل ہیں۔

نیشنل چیمپئنز کپ میں 4 ٹیمیں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلیوز اور پاکستان گولڈ حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل چیمپیئنز کپ 2027 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:آئرلینڈ کوہرا کرافغانستان کی ورلڈ کپ 2027 میں رسائی

 جس میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی سی بی نے چاروں ٹیموں کے لیے مجموعی طور پر 44 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، جبکہ 13 کھلاڑیوں پر مشتمل ریزرو پول بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

 ریزرو کھلاڑیوں کو صرف انجری یا سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں متبادل کے طور پر شامل کیا جاسکے گا۔

ٹورنامنٹ کے ذریعے قومی سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور صلاحیتوں کا قریب سے جائزہ لینے کا موقع ملے گا، تاکہ 2027 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط سکواڈ کی تیاری میں مدد حاصل ہوسکے۔

نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز کا آغاز 11 اگست کو پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس کے مقابلے سے ہوگا، جبکہ فائنل 18 اگست کو کھیلا جائے گا۔