بالا کوٹ میں جیپ کھائی میں جا گری ،6خواتین سمیت13افراد زخمی

Aug 11, 2025 | 22:56:PM
بالا کوٹ میں جیپ کھائی میں جا گری ،6خواتین سمیت13افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالا کوٹ میں جیبپ گہری کھائی میں گرنے سے 6خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ بالا کوٹ کے علاقہ دندر میں پیش آیا جہاں جیپ نمبر 7103جسے ڈرائیور معروف چلا رہا تھا موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں 6خواتین سمیت 13افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مانسہرہ منتقل کیا گیا ۔
زخمیوں میں جرہ بی بی طیبہ بی بی نورالنسا آمنہ بی بی مینبہ بی بی عمر ،حسین، عقیل احمد غلام قاسم محمد اشرف ،مریم بی بی شامل ہیں ۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم خبر