عامر خان کا بھائی فیصل خانPK کے خلاف حیرت انگیز انکشافات سامنے لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نےاپنے بھائی اور خاندان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ عامر خان نے مجھے سکیٹزوفرینیک (ذہنی بیمار)قرار دے کر ایک سال تک قید رکھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان کے بھائی فیصل خان، جو فلم ’میلہ‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں، نے اپنے بھائی اور خاندان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے، عامر نے مبینہ طور پر انہیں اپنے ممبئی کے گھر میں ایک سال سے زیادہ تک قید رکھا۔ پنک ولا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل نے بتایا کہ ان کے خاندان نے لوگوں سے کہا تھا کہ انہیں اسکیٹزوفرینیا ہے، انہیں ’پاگل‘ اور ایسا شخص قرار دیا جو اپنے غیر مستحکم رویے سے ’معاشرے کو نقصان پہنچا سکتا ہے‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک سال بعد جب وہ بالآخر باہر نکلے ،فیصل نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ممبئی کے جے جے اسپتال میں20 دن کے لئےداخل کیا گیا تھا، مجھے جنرل وارڈ میں دیگر مریضوں کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا جنہیں ذہنی بیماریاں تھیں۔
واضح رہےکہ اسکیٹزوفرینیا ایک سنگین ذہنی صحت کی حالت ہے جو کسی شخص کے سوچنے، محسوس کرنے اور برتاؤ کے انداز کو بدل دیتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً24 ملین افراد، یعنی ہر300 بالغوں میں سے ایک شیزوفرینیا کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔اس بیماری سے متاثر شخص میں ،سماجی علاحدگی اور روزمرہ کی زندگی میں دلچسپی ختم ہو جاناجیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ شیزوفرینیا کے مریض بعض اوقات خود سے باتیں کرتے یا بڑبڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔وہ ایسی آوازیں سن سکتے ہیں یا ایسی چیزیں دیکھ سکتے ہیں جو موجود نہیں ہوتیں۔اس بیماری کے معالجین کے مطابق باقاعدہ علاج اور تجویز کردہ ادویات لینے سے، شیزوفرینیا کے مریض ایک بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔ وہ پڑھ سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں، تعلقات قائم کر سکتے ہیں اور شادی بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹائیگر شیروف اور سنجے دت کی قتل و غارت سے بھرپور فلم ’’باغی4‘‘ کا ٹیزر ریلیز، ویڈیو دیکھیں