موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور کے ساتھ مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف) موٹروے پولیس نے مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دے دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور عملہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، بسیں،کوچز اور دیگر گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی سینئر رہنما غصہ میں پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
ترجمان نےکہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سواریوں کےلیے سیٹ بیلٹ نہ ہونے پربس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔