حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

Aug 11, 2025 | 09:31:AM
حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

رجسٹرڈ افراد کی جانب سے پہلا مرحلہ جو 9 اگست کو ختم ہوا، اس میں 71 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں، دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں قطری نیوز چینل کا صحافی اپنے 4ساتھیوں سمیت شہید

اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی کا عمل 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواستیں کم آنے کی صورت میں کوٹہ مکمل کرنے کے لئے پھر موقع دیا جائے گا۔

12 سال سے کم عمر بچے حج 2026 پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔بیرون ملک رہنے والے پاکستانی حج کیلئے درخواستیں بمع رقم وزارت حج کے نامزد بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔

لانگ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جیسے ہی حج کوٹہ مکمل ہو گا درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔