ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Aug 11, 2021 | 19:32:PM
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روپے کے مقابلے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں 17 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں آج بھی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 164.22 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں رسد بڑھنے سے ڈالر کی قدر 164 روپے سے نیچے آگئی۔
 کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17 پیسے کے اضافے سے 163.92 روپے پر بند ہوئے جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 164 روپے پر مستحکم رہی۔


یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں غیر یقینی اضافہ