اسلام آباد:پارلیمنٹ لاجز کے بیڈ روم میں چوہے نے رکن اسمبلی کو کاٹ لیا

Aug 11, 2021 | 12:31:PM
اسلام آباد:پارلیمنٹ لاجز کے بیڈ روم میں چوہے نے رکن اسمبلی کو کاٹ لیا
کیپشن: رکن اسمبلی  شاہدہ رحمانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھرمار، پارلمینٹرین کے بیڈ رومز بھی محفوظ نہ رہے۔پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بڑی تعداد نے وہاں رہنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔چوہوں نے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی  شاہدہ رحمانی پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا۔ شاہد رحمانی کا کہنا ہےکہ میں سوئی ہوئی تھی کہ چوہے نے مجھے کاٹ لیا ہے۔ میں نے پھر اس کا فوری انجیکشن لگوایا ہے۔ انہوں نے کہا لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔ اس حوالے سے ڈپٹی سپیکر نے ڈائریکٹر سی ڈی اے کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈپٹی سپیکر کا کہنا ہے کہ میں سی ڈی اے کو کہوں گا کہ وہ بہتر انتظانات کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کی9 محرم الحرام کو موبائل سروس معطل کرنےکی سفارش