اسلام آباد مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں، امریکی میڈیا کی تصدیق

Apr 11, 2026 | 22:59:PM
    اسلام آباد مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں، امریکی میڈیا کی تصدیق
کیپشن: اب بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں کو اسلام آباد کی معطر فضا پسند آ گئی ہے، وہ کل بھی یہیں مذاکرات مین مصروف رہیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک) ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ دن بھر کے دوران مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔ اب امریکہ کی نیوز آؤٹ لیٹ سی این این نے بتایا ہے کہ     اسلام آباد مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق  پاکستانی ذرائع نے بتایا ہےکہ ایران امریکہ مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

  اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان کے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 47 سال کی کشیدگی ہے، امریکہ ایران کو  ایک  میز  پر بِٹھا دیا ہے، 47سالہ کشیدگی ہے،کئی دفعہ معاملات گھنٹے 2 گھنٹے کی نشستوں میں طے نہیں ہوتے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دونوں فریقین نے کہاں رکنا اور چلنا ہے، دونوں اپنے ممالک میں بھی رابطے میں ہیں، دونوں فریقین کوئی چیز فائنلائز کرنے سے پہلے اپنی قیادت سے بھی مشاورت کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  بادی النظر میں 10 اپریل کی تاریخ تھی اور ایک روز کی گفتگو کا اندازہ تھا، اگر یہ انگیجمنٹ مثبت رہتی ہے تو بات کل پر بھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد مذاکرات؛ ابتدا وزیراعظم شہباز نے خود کی، امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں سے ملاقاتیں