خیر پور: 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیر پور میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیر پور کے قریب رانی پور میں پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:مبینہ پولیس مقابلہ ، مسافر بس کو لوٹنے والے 4 ملزمان ہلاک