وفاقی حکومت نے کیروسین (مٹی کے تیل) اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے کیروسین (مٹی کے تیل) اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی۔
ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کرنے کا نوٹیفیکیشن آ گیا ہے۔گزشتہ رات کو ہی مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کر دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17روپے 33پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، نئی قیمت 369روپے 72پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیئے: حکومت کا ڈیزل 135 اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔