علی پور :سفاک شوہرنے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی اور7  بچوں کو قتل کردیا

قاتل نے گھریلو ناچاقی پر اہل خانہ کو قتل کیا، میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل

Apr 11, 2024 | 13:45:PM
علی پور :سفاک شوہرنے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی اور7  بچوں کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)علی پور میں قتل کی لرزہ خیز واردات،شوہر نے بیوی اور 7بچوں کو قتل کردیا۔

سفاک شوہرنے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی اور بچوں کو قتل کیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، 8 افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ظالم  نے قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے گھریلو ناچاقی پر اہل خانہ کو قتل کیا،ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے جائے وقوع سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جس سے افسوسناک واقعے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم درزی کا کام کرتا تھا اور ایک ٹانگ سے معذور تھا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مسائل کا بھی شکار تھا لیکن ابھی قتل کی وجوہات کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب کا نوٹس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سمیت7 بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظفر گڑھ واقعے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم بھی جاری کردیا۔